ہر وہ حربہ اختیار کرنا چاہیے جس سے حکومت کو گھر بھیجا جا سکے: شہباز شریف

مسلم لیگ نواز کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں مل کرکسی لائحہ عمل پرمتفق ہوں، حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی، عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی تو بڑا برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں، بجٹ کو ناکام بنانے کےلئے مل کرجدوجہد کرنی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے رہبر کمیٹی کے قیام کی تجویز دےدی، رہبر کمیٹی میثاق معیشت اور قومی چارٹر تیار کرے گی۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں مل کرکسی لائحہ عمل پر متفق ہوں، حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی ،عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی توبڑا برا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کہا کہ ہمیں ہر وہ حربہ اختیار کرنا چاہیے جس سے حکومت کو گھر بھیجا جا سکے، غیر مناسب بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں