افغان صدرپاکستان کے دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

 صدر اشرف غنی کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان صدراشرف غنی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر کادورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں