کرکٹ ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں کیویز ابتدائی وکٹیں جلد گرانے کے بعد اسکور بورڈ پر کا 237 مجموعہ سجانے میں کامیاب رہا۔

چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی شراکت داری نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لے آئی، ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف شدید مشکلات سے دوچار ہے اور آدھی ٹیم صرف 83 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا تو کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلپ پر کھڑے حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گیارہ رکنی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، کپتان سرفراز، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں