صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹوانے کا فیصلہ، نیا چئیرمین سینیٹ کون ہوگا؟ پیپلز پارٹی کا دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف زرداری نے نیا چئیرمین سینیٹ بننے کا عندیہ دے دیا، آل پارٹیز کانفرنس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق، بعد سابق صدر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خود کو چئیرمین سینیٹ کا امیدوار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر حکومت کو پیغام دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب آل پارٹیز کانفرسن کے انعقاد کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ صادق سنجرانی کو چئیرمینی سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی جگہ نیا چئیرمین سینیٹ کون ہوگا۔

اس سوال پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں خود ہی آ جاوں گا۔ تاہم ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ بلاول بھٹو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے مخالف ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں