گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور معیشیت دونوں برداشت نہیں کر سکتی, شاہد خاقان عباسی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بڑے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پانچ سال گیس کی قیمت نہیں بڑھائی تاہم موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جو نہ عوام اور نہ ہی معیشت برداشت سکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے سید نوید قمرکا کہنا تھا کہ غریب کے لئے تو پہلے ہی گیس قیمیتیں قابل برداشت نہیں تھیں اب باقی طبقہ بھی متاثر ہو گا،آخر حکومت چاہتی کیاہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو اسمبلی لابیز میں مہمان لانے سے روکتے ہوئے سیکیورٹی عملے کو مہمانوں کو لابیز میں داخل نہ ہونے دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں