سابق قومی کرکٹر باسط علی نے بھارتی ٹیم سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کیلئے بھارت جانتے بوجھتے بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اور میچ ہار جائے گا۔
ذرائع کے مطابق باسط علی نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنے پانچ میچ کھیلے ہیں اور وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔ بھارت کے بقیہ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف وہ کیسا کھیلے تھے؟ وہ سب نے دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ایسا میچ کھیلے گا کہ واردات کا پتہ ہی نہیں چلے گا، 92ءمیں نیوزی لینڈ جان بوجھ کر پاکستان سے ہارا تھا تاکہ وہ اپنا سیمی فائنل اپنے ملک میں کھیلیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں