جاتی امراء پر سکیورٹی فورسز کا چھاپہ

جاتی امراء(ویب ڈیسک) پولیس کی بھاری نفری کا جاتی امراء میں شریف خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس کے مطابق کئی بار سرکاری گاڑی واپس کرنے کے لیے نوٹس دیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی جارہی تھی۔ پولیس کی بھاری بفری نے شریف خاندان کے گھر سے مرسڈیز گاڑی برامد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی واپس کرنے کا آخری نوٹس 28جون کو بھجوایا گیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی گئی جس کے بعد چھاپہ مارا گیا اور اب سرکاری گاڑی شریف خاندان کے آبائی گھر سے برامد کر لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے اپنے آبائی گھر میں رکھی ہوئی تھیں اور ان کا خاندان بھی ان گاڑیوں کو استعمال کرتا تھا جس کے بعد پولیس نے ایک مرسڈیز گاڑی واپس کرنے کے لیے کئی بار نوٹس دیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی جارہی تھی اور آخری نوٹس 28جون کو بھجوایا گیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی گئی جس کے بعد کارروائی کر کے جاتی امراء میں شریف خاندان کے آبائی گھر سے گاڑی برامد کر لی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں