پاکستان کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوتے ہی آئی سی سی بھارت کی زبان بولنے لگا

لندن(ویب ڈیسک) آئی سی سی بھارت کی زبان بولنے لگا، شرمناک حرکتیں شروع کر دیں، پاکستان کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوتے ہی آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر پاکستانی شائقین کرکٹ کے جذبات مجروح کرنے والی پوسٹس لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف 311 رنز کے مارجن سے فتح کے حصول کیلئے حریف ٹیم کو محض 7 رنز پر آوٹ کرنا تھا، تاہم بنگلہ دیش نے 8 رنز بنا لیے ہیں، اور یوں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ آج کے میچ میں پاکستان کیلئے تاریخی فتح حاصل کرنا بہت ہی مشکل تھا، تاہم پاکستانی شائقین کرکٹ نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا تھا۔اس موقع پر آئی سی سی جسے غیر جانبدار رہنا چاہیئے، اس کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایسی طنزیہ پوسٹس کی جانے لگیں جس سے پاکستانی شائیقین کرکٹ کے جذبات مجروح ہوئے۔

اس حوالے سے کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کا سوشل میڈیا اکاونٹ چلانے والوں کا تعلق بھارت سے ہے، اسی لیے جان بوجھ پر پاکستانی شائقین کرکٹ کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ءکے 43ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316رنز کا ہدف دیا ۔ لارڈز سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بنگلادیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے دفاعی حکمت عملی کے انداز میں اننگز کا آغاز کیا جس کے دوران فخر زمان دو مرتبہ رن آﺅٹ ہونے سے محفوظ رہے،23 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 31 گیندوں پر 11 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے جسکے بعد دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے157رنز کی شراکت قائم کی،بابر اعظم نروس نائننٹیز کا شکار ہوکر96رنز پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،امام الحق اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کے لیے66رنز جوڑے اور اس دوران امام نے اپنی 7ویں ون ڈے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ100رنز بناکرہٹ وکٹ آﺅٹ ہوگئے ، محمد حفیظ 27رنز بنا کر مہدی حسن کا شکار بنے،حارث سہیل بھی6رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بنے،کپتان سرفراز احمد2رنز بنا کر کہنی پر گیند لگنے کے باعث ریٹائر ہرٹ ہوگئے،شاداب خان ایک رن بنا کر مستفیض کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین لوٹے،عماو سیم25گیندوں پر43رنز سکورکرکے پوویلین لوٹے،محمد عامر بھی8رنز بنا کر مستفیض کا شکار بنے،بنگلادیش کےخلاف قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ بنگلادیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شبیر رحمان اور روبیل حسن کے بجائے محمداللہ اور مہدی حسن ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں