7 ارب ڈالرز، 10 ارب ڈالرز یا 15 ارب ڈالرز، حکومت کو کتنا پیسہ واپس کریں گے؟ آصف زرداری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) آصف زرداری حکومت کو کتنے پیسے واپس کریں گے؟ خود بتا دیا، سابق صدر کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میں حکومت کو پلی بارگین کے تحت 7 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگیا ہوں، 7 ارب ڈالرز کیا میں تو کسی کو 7 ڈالر بھی نہ دوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے حکومت کے ساتھ پلی بارگین کر لینے کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔

معروف صحافی و اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آصف زرداری نے ایسی خبروں کی تردید کر دی۔ آصف زرداری نے کہا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میں حکومت کو پلی بارگین کے تحت 7 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگیا ہوں، ایسی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
7 ارب ڈالرز کیا میں تو کسی کو 7 ڈالر بھی نہ دوں۔ آصف زرداری نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب خبریں یہ سامنے آئی ہیں کہ شریف خاندان بھی پلی بارگین کی آپشن قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان نے حکومت کو پیسے کی ادائیگی کے سلسلے میں 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط قطر کو بھیج دی ہے۔ یہ پیسہ جلد قطر کی جانب سے پاکستان کو دے دیا جائے گا۔ جبکہ شریف خاندان مزید 3 ارب ڈالرز ادا کرے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ روز قبل بتایا تھا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں کی جانب سے 2 عرب ممالک کے سربراہاں سے ملاقات کرکے اپنے والد کو ریلیف دلوانے کی درخواست کی گئی ہے۔
تاہم ان عرب ممالک کی جانب سے پاکستان کی حکومت سے نہ ہی رابطہ کیا گیا، نہ ہی کسی قسم کا کوئی دباو ڈالا گیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، تاہم پلی بارگین کی آپشن ضرور موجود ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں