وہاب ریاض تاریخ میں امر ہوگئے، ورلڈکپ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

لارڈز(ویب‌ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ مقابلوں میں وکٹوں کے لحاظ سے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔بائیں ہاتھ کے باﺅلر کی ورلڈکپ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ عمران خان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔34سالہ وہاب ریاض نے یہ کارنامہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں مشفیق الرحیم کو آﺅٹ کر کے سر انجام دیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم نے حاصل کیا۔
وسیم اکرم نے ورلڈکپ کے 38 میچز میں21.79کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض نے 20 میچز میں 3525.94کی اوسط سے اور عمران خان نے 28 میچز میں19.26کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے تین ورلڈ کپس میں25.50کی اوسط سے30کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی ۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض ابتدائی طور پر ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں تھے تاہم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے بعد انہیں ہنگامی طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا اور انہوں نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اہم میچز میں قومی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...