اب بارشیں طویل عرصے تک جاری رہیں گی، پیش گوئی کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواوں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہیجبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی ائی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں