کچھ ایسی جگہیں جہاں آپ کواپنے موبائل فون کو ہر گز چارج پر لگانے سے گریزکریں

موبائل فون میں بیٹری کم ہونے کی صورت میں اکثر لوگ اپنے فون کو عام جگہوں، پبلک پیلس (ائیر پورٹ، ہوٹلز، ٹرین سٹیشن وغیرہ ) پر چارج کرنےلگ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں آپ کو چارجنگ پے لگانے سے ضرور گریز کرنا چاہئے۔

ڈریزل یونیورسٹی کے پروفیسر اور فیتھوم سائبر کے سی ای او جیمز گوئپیل کہتے ہیں کہ اس طرح کے چارجنگ اسٹیشنوں اور یوایس بی پورٹ آلات مجرموں کی آپ کے فون تک آسانی رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

5 جگہیں ایسی ہیں جہاں آپ کو اپنے فون کو چارج کرنے کے لیے عوامی یوایس بی پورٹ کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ 

ائیر پورٹ: 

ائیر پورٹس پر بہت سے چارجنگ اسٹیشن موجود ہو تے ہیں جہاں آپ اپنے موبائل کو چارجنگ پے لگا سکتے ہیں۔ جب اپ ایسی جگہ پر چارج پے لگاتے ہیں تو کسی نامعلوم شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔

ٹرین سٹیشن:

ٹرین اسٹیشنز پر بھی چارجنگ پورٹس لگی ہوئی ہوتی ہیں لیکن اس میں ہمارے موبائل کا حساس ڈیٹا چوری ہو نے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، کوئی مجرم  ٹرین اسٹیشن میں مفت چارجنگ اسٹیشن قائم کرسکتا ہے جب لوگ اپنے فون کو یوایس بی پورٹ میں پلگ کرتے ہیں تو ان کا فون چارج کیا جاتا ہے لیکن ان کے حساس ڈیٹا کاپی ہو سکتا ہے۔

ہوٹلز: 

ہوٹلز میں بھی صارفین کیلئے موبائل چارج کرنے کے لیے چارجنگ پورٹس لگی ہوئی ہوتی ہیں، ان پورٹس میں موبائل چارج کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ یہاں بھی آپ کے موبائلز کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوسکتے ہیں اور آپ کے موبائلز میں خطرناک سافٹ وئیر آپ کو بتائے بغیر انسٹال کر سکتے ہیں۔

رینٹ کارز:

 آپ کو ان دنوں رینٹ اے کاروں میں بھی چارج کرنے کے لیے یوایس بی پورٹس نظر آتی ہوں گی جہاں صارفین سفر کے دوران موبائل چارج کرتے ہیں لیکن یہاں پر موبائل چارج کرنے سے آپ اپنے موبائل کار میں ہی بھول سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو پتا ہے کہ موبائل کی پورٹ کار کی بیٹری سے چارج ہوتی ہے یہ آپ کے موبائل کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں کیونکہ کار کی بیٹری سے آنے والا پاور موبائل کی بیٹری کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

لائبریریز:

لائبریری کو محفوظ جگہ تصور کیا جاتا ہے لیکن آپ اپنے موبائل کو یہاں بھی چارج کرنے سے گریز کریں کیو نکہ لائبریری میں آپ کا موبائل آپ کی پہنچ سے دور ہوسکتاہے اور  آپ کے موبائل کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں