وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، دورے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کے دورہ امریکا پرامریکی حکام سے رابطے میں ہیں، معمول کے مطابق باقاعدہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران کی دورے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں عمران خان کےدورہ امریکا کی کوئی اطلاعات نہیں، سنا ضرور ہے، لیکن عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایاگیا۔

مزید پڑھئے: وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ اہم امور پر غافل، وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا سے متعلق لاعلمی کا اظہار

ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں