قائد اعظم یونیورسٹی، تین روزہ "پیغام پاکستان” ورکشاپ کا آغاز

قائد اعظم یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ جس میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ ہے، اسے ہر فرد تک پہنچانے میں سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی اور ملکی استحکام کے موضوع پرمنعقدہ ورکشاپ میں طلبا کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے ہمیں بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کو ہمیں نچلی سطح تک پہنچانے کی ضرورت ہے اس سے پوری دنیا کو پرامن پاکستان کا پیغام گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں