ہر دل عزیز سنگر مومنہ بن گئیں تنقید کا نشانہ

گلوکارہ مومنہ مستحسن کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈانس پرفارمنس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
رواں سال منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز اپنے اعلان کے بعد سے ہی تنازع کا شکار بنا ہوا ہے۔ پہلے ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے فنکاروں نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا پھر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے انداز نے نئے تنازع کا روپ دھار لیا اور اب تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پر اِدھر اُدھر ہلتی ہوئی نظرآئیں۔ سوشل میڈیا صارفین پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں