سرفراز کی کپتانی خطرے میں؟ بڑی خبر آ گئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محدود اوورز اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ الگ کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پی سی بی محدود اوورز اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ الگ کپتان بنانے پر غور کررہا ہے اور عین ممکن ہے کہ سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھیں البتہ انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب نئے کوچ کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ کوچنگ سٹاف کے برعکس سلیکشن کمیٹی کا جانا لگ بھگ طے نظر آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں