مریم نواز نے گرفتاری کے ڈر سے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں بھیجا ہے جو کہ جاتی امراء میں موصول کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نوازکی طلبی کاسمن جاتی امرامیں وصول کروادیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے پولیس حکام کے ساتھ جاکر جاتی امرا جا کر نوٹس دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نوازکے طلبی کے سمن تعمیل کیلئے نیب بھجوائے تھے۔عدالت نے سمن میں ہدایت کی تھی کہ مریم نواز مقدمے میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مریم نواز شریف ذاتی حیثیت میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوں۔ اس سے پہلے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر احتساب عدالت نے مریم نواز کی طلبی کے سمن نیب کا ارسال کیے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی طلبی کے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب احتساب عدالت میں ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ موجود نہیں ہے، اس لیے جس کیس میں مجھے سزا ہوچکی اور ہائی کورٹ کے حکم پراسے معطل کیا گیا اس مقدمے کو دوبارہ کھول لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی پیشی کو یقینی بنائیں گی کیونکہ وہ گرفتار ہو کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ انہیں عدالت میں ناقابلِ تردید حقائق عدالت کے سامنے رکھنے ہیں۔ مریم نواز ے عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ وہاں پر جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بھرپور طریقہ سے وہاں جانے کی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ ٹکراؤ اور عدلیہ پرحملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں