کیوی ٹیم کے کپتان ولیم سن کو نیوزی لینڈ میں پاکستان کا سفیر قرار دے دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں بھارت کو 18رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر نکال دیا جس کے بعد پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر تبصرے کر کر کے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے ،اسی طرح پاکستانیوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم اور خاص طور پہ کیوی کپتان ولیم سن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کپتان ولیم سن کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفیر قرار دے دیا ہے۔
صارف نے ولیم سن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اس پر کیوی کپتان کی جانب سیمزاحیہ تبصرہ لکھا ہے کہ ”مجھے نیوزی لینڈ میں پاکستان کا سفیر سمجھیں“۔

https://twitter.com/furqanazir/status/1148956911074783232

اسی طرح ایک صارف نے ولیم سن کی ایک تصویر ایڈٹ کر کے شئیر کی ہے جس میں ولیم سن کو پاکستانی ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

https://twitter.com/smurfswis/status/1148959167006294017

ایک صارف نے تو حکومت سے گزارش کی ہے کہ راولپنڈی کے فوارہ چوک میں فوارہ ہتا کر ادھر ولیم سن کا مجسمہ لگایا جائے۔

ایک صارف نے ولیم سن کو نیوزی لینڈ کا اگلا وزیراعظم تک نامزد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں