بھارتی مایوس شائقین کے نام ویرات کوہلی کا جذباتی پیغام

نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مایوس شائقین کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے۔
نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارتی ٹیم کی شکست پر کرکٹ شائقین کے ساتھ بھارتی ٹیم بھی دلبرداشتہ ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر شائقین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہر حال میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Firstly I want to thank all our fans who came in huge numbers to support the team. You made it a memorable tournament for all of us & we definitely felt the love showered upon the team. We are all disappointed & share the same emotions as you. We gave everything we had.Jai hind?? pic.twitter.com/rFwxiUdqK5
— Virat Kohli (@imVkohli) July 10, 2019
ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شکستہ دل کے ساتھ لکھا کہ سب سے پہلے میں ان تمام شائقین کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں جو اتنی بڑی تعداد میں ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔ آپ نے اس ٹورنامنٹ کو ہمارے لیے یاد گار بنادیا اور ہم نے ٹیم کے لیے آپ کی محبت کو بھرپور طریقے سے محسوس کیا۔ ہم سب بھی بالکل آپ کی طرح مایوس ہیں اور ہمارے جذبات بھی آپ کے جذبات سے مختلف نہیں۔ ہم نے وہ سب کچھ کیا جوہم کرسکتے تھے۔
 
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں