صادق سنجرانی کو غیبی مدد مل گئی ، ایسی جماعت نے سینیٹ میں حمایت کا اعلان کر دیا کہ انہیں ہٹانے کا خواب دیکھنے والے ششدر رہ گئے

کراچی( ویب ڈیسک) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلا س عارضی مرکز بہادرآباد پرکنو ینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیا سی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیال ہو ا بالخصوص سینیٹ میں بد لتی ہو ئی صورتحا ل زیر غور

آئی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سینیٹ میں کسی بھی تبدیلی کی حما یت نہ کر نے کا فیصلہ کیا چیئر مین سینیٹ صادق سجرانی پر مکمل اعتما د کا اظہا ر کر تے ہو ئے ان کے خلا ف لا ئی جا نے والی تحریک عدم اعتما د میں صادق سجرانی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا رابطہ کمیٹی نے تمام سینیٹرز کو ہد ایت کی ہے کہ فوری طو ر پرکر اچی پہنچے تا کہ اس بدلتی صورتحال میں مشاورت کا عمل مکمل کیا جا سکیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...