وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد۔۔۔۔پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان وہ بھی کس کی جانب سے؟ جانئے

اسلام آباد ( اے پی پی) انٹرپرینورشپ کی ترویج اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیزمیں اختراع کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے دنیا میں انکوبیشن کے سب سے بڑے پلیٹ فارم آئیڈیا جسٹ نے پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری 55 ملین ڈالر سے بڑھا کر100 ملین ڈالر کرنے کا اعلان کیاہے۔
قبل ازیں آئیڈیا جسٹ نے پاکستان میں 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا۔آئیڈیا جسٹ کے بانی سید حسن سید نے اتوار کوجاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اورانکوبیشن میں نئے منصوبوں کیلئے مزید 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔انہوں نے 100 ارب روپے مالیت کے فنانس پروگرام کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان اورسٹیٹ بنک آف پاکستان کومبارکبادبھی دی۔

سٹیٹ بنک نے ایک روزقبل سبسڈائیز فنانسنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکیا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے کاروباریوں اورچھوٹے ودرمیانہ درجہ کے کاروبار کو زرتلافی کے حامل قرضوں کی فراہمی ہے تاکہ روزگارکے زیادہ سے زیادہ مواقع سامنے آسکے۔ سید حسن سید نے کہاکہ پاکستان کے اختراعی ایکوسسٹم میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔ ملک میں ابھرتی ہوئی جدید اوراختراعی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم اوروفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی کو اپناکرداراداکرنا چاہئیے ۔

آئیڈیاجسٹ نے قبل ازیں پاکستان میں تھری ڈی پرنٹنگ، مصنوعی ذہانت، انٹلی جنٹ وھیکل، سمارٹ روبوٹ، بلاک چین اور انٹرنیٹ آف تینگز میں پروگرام شروع کئے ہیں۔ وزیراعظم کے سٹارٹ اپ پروگرام کے تحت آئیڈیا جسٹ ملک بھر میں 590 انکوبیشن و ایکسیلیلیٹر مراکز قایم کرے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...