”کرپشن کا زمانہ ختم ہو رہا ہے، یوسف رضا گیلانی، رحمان ملک، پرویز اشرف سمیت تحریک انصاف کے لوگ بھی جلد جیلوں میں ہوں گے“

لاہور(ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کا زمانہ ختم ہورہا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری ہی نہیں،بلکہ یوسف رضا گیلانی،رحمان ملک، پرویز اشرف سمیت پی ٹی آئی کے لوگ بھی جیلوں میں ہوں گے، ان سب کو ابھی اندازہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہباز شریف کے برطانیہ میں کرپشن اسکینڈل پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پہلی یا آخری کرپشن نہیں سامنے نہیں آئی ہے، ابھی بہت ساری چیزیں سامنے آنی ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ سوئٹزرلینڈ میں ان کے اکاؤنٹ ہیں، ان کی تفصیلات سامنے آنی ہے، مجھے ٹاپ تحقیقات کرنے والے نے بتایا کہ لندن میں ان کی 300جائیدادیں ہیں،ان کی تفصیلات ابھی سامنے آنی ہیں۔یہ تحقیقات نیب نہیں اور لوگ کررہے ہیں۔بھارت کے ساتھ ان کے جو معاملات ہیں ان کی تفصیلات بھی آنی ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ یہی لوگ نہیں بلکہ یوسف رضا گیلانی،رحمان ملک، پرویز اشرف سب جیلوں میں پڑے ہوں گے۔

ان کو ابھی اندازہ ہی نہیں ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی کے لوگ بھی جیلوں میں ہوں گے۔کرپشن کا زمانہ ختم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی توپھر کسی نے بھی کرپشن نہیں کی۔ وہ امیدوارو ں سے نقد پیسے لیتا تھا۔ہارون الرشید نے کہا کہ ان کیخلاف یہاں پاکستان میں بھی کرپشن کا کیس چلے گا اور برطانیہ میں بھی کیس چلے گا،برطانیہ میں قانون سخت ہے۔

مجھے لگ رہا ہے کہ نوازشریف معافی مانگے گا اور بھاگ جائے گا۔مریم نواز کو اقتدار کی جو خواہش ہے ان کو بھی پتا چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے سائے سے بھی لوگ ڈریں گے۔ جو عقل مند لوگ ہیں ان کو چاہیے کہ ابھی ان سے کنارہ کشی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فائٹر بہت اچھا ہے، وہ بھاگے گا نہیں، لیکن اس کو سیاست نہیں آتی

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں