نوازشریف معافی مانگے گا اور بھاگ جائے گا، لوگ نوازشریف اور آصف زرداری کے سائے سے بھی ڈریں گے

لاہور(ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف معافی مانگے گا اور بھاگ جائے گا، برطانیہ میں قانون سخت ہے، وہاں بھی کیس چلے گا اور یہاں بھی، لوگ نوازشریف اور آصف زرداری کے سائے سے بھی ڈریں گے، پاکستان میں کرپشن کا زمانہ ختم ہورہا ہے، ان سب کو ابھی اندازہ ہی نہیں، یوسف رضا گیلانی، رحمان ملک، پرویز اشرف سمیت پی ٹی آئی کے لوگ بھی جیلوں میں ہوں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہباز شریف کے برطانیہ میں کرپشن اسکینڈل پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پہلی یا آخری کرپشن نہیں سامنے نہیں آئی ہے، ابھی بہت ساری چیزیں سامنے آنی ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ سوئٹزرلینڈ میں ان کے اکاؤنٹ ہیں، ان کی تفصیلات سامنے آنی ہے، مجھے ٹاپ تحقیقات کرنے والے نے بتایا کہ لندن میں ان کی 300 جائیدادیں ہیں،ان کی تفصیلات ابھی سامنے آنی ہیں۔

یہ تحقیقات نیب نہیں اور لوگ کررہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ ان کے جو معاملات ہیں ان کی تفصیلات بھی آنی ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ یہی لوگ نہیں بلکہ یوسف رضا گیلانی،رحمان ملک، پرویز اشرف سب جیلوں میں پڑے ہوں گے۔ ان کو ابھی اندازہ ہی نہیں ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی کے لوگ بھی جیلوں میں ہوں گے۔کرپشن کا زمانہ ختم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی توپھر کسی نے بھی کرپشن نہیں کی۔

وہ امیدوارو ں سے نقد پیسے لیتا تھا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ ان کیخلاف یہاں پاکستان میں بھی کرپشن کا کیس چلے گا اور برطانیہ میں بھی کیس چلے گا، برطانیہ میں قانون سخت ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ نوازشریف معافی مانگے گا اور بھاگ جائے گا۔ مریم نواز کو اقتدار کی جو خواہش ہے ان کو بھی پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے سائے سے بھی لوگ ڈریں گے۔
جو عقل مند لوگ ہیں ان کو چاہیے کہ ابھی ان سے کنارہ کشی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فائٹر بہت اچھا ہے، وہ بھاگے گا نہیں، لیکن اس کو سیاست نہیں آتی۔ واضح رہے مسلم لیگ ن نے جھوٹی خبر کی شائع کرنے پرڈیلی میل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ن لیگ شہبازشریف نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پر چھاپی گئی۔ ہم ان دونوں حضرات کی خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ویسے، عمران خان صاحب آپ کو ابھی میری جانب سے کیے گئے 3 ہتک عزت کے دعوں کا جواب بھی دینا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانوی صحافی نے سسلین مافیا کے دعوؤں کومسترد کردیا۔ برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں کا دفاع کرے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...