سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے میڈیا انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار اور ٹی وی اینکر افتخار احمد نے میڈیا انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی خرابی کے باعث چینل 24سے استعفیٰ دے رہا ہوں،17سالہ کیریئر بہت زبردست رہا، تنقید سننے اور برداشت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن افتخاراحمد نے ٹویٹر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی صحت خرابی کی وجوہات کی بناء پر چینل 24نیوز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا صحافت اور بطور ٹی وی اینکرپرسن 17سالہ کا سفر زبردست رہا۔میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری مدد کی اور میری تنقید برداشت کی۔ انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے سترہ سالہ کیریئر کو الوداع کہتا ہوں۔

جس پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رسینئر تجزیہ کار اور ٹی وی اینکر افتخار احمد نے میڈیا انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی خرابی کے باعث چینل24 نیوز میں پروگرام کر رہے تھے ان کا پروگرام جواب دیں کرتے تھے۔ لیکن آج انہوں نے اچانک میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں