دنیابھرمیں پیٹرول، دھاتیں، اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی ہوگئیں، سٹیٹ بینک نے بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(این این آئی)دنیابھرمیں پیٹرول، دھاتیں، اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی ہوگئیں،حکومت کی جانب سے پٹرول مہنگاکرنے کے باعث نجی شعبے کوبھی اشیاءمہنگی کرنے کی کھلی چھٹی مل گئی۔سٹیٹ بینک پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک سال میں خام تیل 17فیصد تک سستا ہوا لیکن پاکستان میں اسوقت پیٹرول گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.4فیصد اور فرنس آئل27.5فیصد مہنگا فر و خت ہورہاہے۔

عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک سال کے دوران4فیصد کم مگر پاکستان میں الٹا گنگا چلی اورگزشتہ سال کے مقابلے میں 31فیصد مہنگی کردی گئی، چاول عالمی مارکیٹ میں 8فیصد سستے ہوچکے ہیں مگروطن عزیزمیں 7سے11فیصد تک مہنگے ہوگئے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سویا بین آئل سستا جبکہ پام آئل کی قیمت میں 5فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں کوکنگ آئل11.5فیصد مہنگا کیا جاچکاہے، فرٹیلائزرکی بات کریں تو عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد16فیصد سستی ہوئی جبکہ پاکستان میں 10فیصد مہنگی،یوریا کی قیمت دنیا بھر میں 4فیصد کم ہوئی مگرپاکستان میں 22.6فیصد بڑھ گئی، کاٹن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت گزشتہ سال سے26فیصدکم ہوچکی لیکن پاکستان میں 2فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...