’میں جب بھی چھٹیوں سے واپس آتا ہوں سب سے پہلے باتھ روم کا شاور 20 منٹ کے لئے کھول دیتا ہوں‘ ڈاکٹر نے اس کام کی ایسی وجہ بتادی کہ آپ بھی اسی طرح کیا کریں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لوگ چند روز تک کہیں باہر چھٹیاں منا کر لوٹیں تو گھر آتے ہی سفر کی تھکان دور کرنے کے لیے فوراً باتھ جاتے اور شاور لیتے ہیں مگر اب ایک برطانوی ڈاکٹر نے اس کا سنگین نقصان بتا دیا ہے اور اس کا حل بھی تجویز کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر ٹام میکن کا کہنا ہے کہ وہ جب کبھی چھٹیاں منا کر گھر لوٹتے ہیں تو آتے ہی سب سے پہلا کام یہ کرتے ہیں کہ اپنے باتھ روم کا شاور 20منٹ کے لیے کھول دیتے ہیں اور باتھ روم کا دروازہ بند کرکے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔

20منٹ بعد ڈاکٹر ٹام واپس آتے اور شاور بند کرکے فوراً باتھ روم سے دوبارہ باہر نکل جاتے ہیں اور کم از کم 20منٹ بعد باتھ روم کا استعمال شروع کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹام میکن کے اس کام کی وجہ ان کی کوئی توہم پرستی نہیں بلکہ وہ یہ کام خود کو خطرناک قسم کے لیجیونیلا (Lejionella)نامی بیکٹیریا سے بچانے کے لیے کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹام کا کہنا ہے کہ یہ جراثیم لیجنیئرز (Legionnaire’s)نامی بیماری کا سبب بنتا ہے جو نمونیا کی قسم کی ایک بیماری ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ لیجیونیلا نامی بیکٹیریاساکت کھڑے پانی میں پیدا ہوتے ہیں اور تیزی سے نمو پاتے ہیں۔

آپ کے گھر کا شاور چنددن تک استعمال نہ ہو تو ان کے اندر کھڑے پانی میں ان بیکٹیریا کے پیدا ہونے کا غالب امکان ہوتا ہے اور اگر آپ آتے ہی اس شاور کو استعمال کرتے ہیں تو یہ بیکٹیریا آپ کے جسم میں چلے جاتے اور آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔ چنانچہ لوگوں کو چاہیے کہ کسی بھی وجہ سے ان کے گھر کا شاور ایک سے دو روز تک بھی بند رہا ہے تو پہلے اسے 20منٹ تک چلائیں اور اس دوران خود باتھ روم میں کھڑے مت ہوں اور باتھ روم کا دروازہ بھی پوری طرح بند رکھیں۔ 20منٹ بعد شاور بند کر دیں مگر خود پھر بھی باتھ روم میں کھڑے نہ ہو۔ کم از کم اگلے 20منٹ گزرے کے بعد باتھ روم میں جائیں اور شاور استعمال کریں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں