انگلینڈ کی جانب سے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ڈوبتی کشتی کو پار لگانے والے بین سٹوکس کو مین آف فائنل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اس وقت انگلینڈ کی ٹیم کو سہارا دیا جب اس کی بیٹنگ لائن صرف 86 کے مجموعی سکور پر لڑ کھڑا چکی تھی۔
بین سٹوکس نے 84 رنز بنائے اور میچ کو برابر کیا جس کے باعث معاملہ سپر اوور تک پہنچا۔ ون اوور ایلیمنیٹر میں بھی بین سٹوکس نے 8 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کیلئے 16 رنز کا ہدف دیا۔ انہیں دنیا کے عظیم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر نے میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا۔