ورلڈ کپ میں شکست: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ” جیمی نشام “ نے پیغام جاری کر دیا

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔ ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکامی پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیمی نشام کافی دلبرداشت دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے بچوں کو کرکٹ کو بطور کیریئر نہ اپنانے کا مشور ہ بھی دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نشام نے میچ میں شکست کے بعد ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” بچو ، کھیل کو نہ اپنانا ، بیکنگ یا کسی اور چیز میں کیریئر بناﺅ ۔ 60 سال کی خوشحال زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو ۔“ نشام کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جو ہمارے لیے باہر نکلے ۔ میں معافی چاہتاہوں کہ ہم آپ کو وہ نہیں دے سکے جو آپ چاہتے تھے ۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی ۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں