کلبھوشن کو تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ ؟ عالمی عدالت:فیصلے نے کیا بھارت کا چہرہ بے نقاب بھارتی قونصل کو کلبھوشن تک رسائی۔۔سیکورٹی ادارے فیصلہ کرینگے

لاہور(رپورٹ: اسد مرزا)عالمی عدالت برائے انصاف کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے معاملے پر پاکستان کے حق فیصلہ آنے کے بعد بعد حکومت حلقوں میں اس امر پر شدت سے غور کیا جا رہا ہے کہ کلبھوشن یادیوکوبھارتی قونصلر تک رسائی دینے کے بعد تختہ دار تک لٹکایا دیا جائے ،کیونکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد عالمی سطح پر بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد اب معاملات اس مقام پر پہنچ گئے ہیںکہ حکومت عدالت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توسیع کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ سیکورٹی حکام بھارتی قونصلر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوتک رسائی دینے یا نہ دینے بارے حتمی فیصلہ کرینگے۔برطانیہ عالمی قانون کے ماہر پاکستان نژاد شہزاد بیگ نے جہاں پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی جانب سے ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ پاکستان کے حق میںسنایا ہے ۔ اس فیصلے کے بعد دنیا کے مہذب ممالک نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پاکستان نے ثبوتوں کے ساتھ کلبھو شن یادیو بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کی سرپرستی جا سو سی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔پا کستا ن کی ایجنسیو ں نے اس کی ما نیٹر نگ کے بعد اسے گر فتا ر کیا

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں