عالمی عدالت کے کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر وزیراعظم عمران کا بیان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پاکستان کےعوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...