ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے نمبرون بیٹسمین بابراعظم کا کاؤنٹی ڈیبیو

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے نمبرون بیٹسمین بابراعظم آج سمرسیٹ کی جانب سے کاؤنٹی ڈیبیوکررہے ہیں۔ پاکستان کے نوجوان پلیئر ورلڈکپ کی فارم کاؤنٹی کرکٹ میں بھی برقرار رکھنے کیلئے پُراعتماد ہیں۔
انگلش کاؤنٹی سمرسٹ نے پاکستان کے رائزنگ اسٹاراورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم سے معاہدہ کیاہے۔نوجوان بیٹسمین نے بدھ کوکاؤنٹی کو جوائن کیااور کاؤنٹی پریکٹس میں بھی بھرپور شرکت کی۔
وہ آج گلیمورگن کے خلاف کاؤنٹی ڈیبیوکریں گے اورٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔کاؤنٹی کے سینئر ممبرزنے بابراعظم کارقص سے استقبال کیا۔
انگلینڈ میں منعقدہ حالیہ ورلڈکپ میں بابراعظم کی پرفارمنس شانداررہی۔ انہوں نے جاویدمیانداد کاایک ورلڈکپ میں زیادہ رنزکاقومی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم کاؤنٹی کرکٹ میں بھی فارم کو برقرار رکھنے کیلیے پراعتماد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹاؤنٹن میں موجودگی کی بہت زیادہ خوش ہیں اور سمرسٹ کیلیے بہترین پرفارمنس پیش کرناچاہتے ہیں۔وہ کلب انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے مجھے کاؤنٹی کیلیے کھیلنے کا موقع دیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ میرے لیے ورلڈ کپ کافی اچھا رہا،انہیں امید ہے کہ سمرسٹ سے کھیلتے ہوئے یہی عمدہ فارم برقرار رکھ سکیں گے۔ انہوں نے سخت محنت کی ہے۔میگا ایونٹ سے قبل انگلینڈ سے سیریز کی وجہ سے کنڈیشنز سے بخوبی آشناہوچکے ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ وہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔سمرسٹ کی نمائندگی کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔ سمرسٹ پہلے ہی ون ڈے کپ جیت چکی ہے۔انہیں یقین ہے کہ وہ اس سال کاؤنٹی کوٹی ٹوئنٹی بلاسٹ چیمپئن بننے میں مددگارثابت ہوں گے۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں