” اللہ ہمارے ساتھ ہے” .آئین مورگن نے جیت کے بعد کہی بڑی بات کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل کے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے جس پر برطانیہ میں بھر پور جشن منایا گیا تاہم جب آئین مورگن کھیل کے بعد پریس کانفرنس کیلئے آئے تو ایک صحافی کے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ پوری دنیا…
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آئین مورگن نے کہا کہ ” میچ کے دوران لیگ سپینر عادل رشید نے مجھے کہا کہ بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے “۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم میں ہر نسل اور عقیدے کے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے عقائد کے مطابق مجھے یہ بات کہی ۔انگلش کپتان کا کہناتھا کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا ۔انہوں ںے کہا کہ سپر اوور کے دوران میری کوشش تھی کہ کھلاڑیوں کو اعصابی تناو¿ سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاوں جس پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا رد عمل دیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں