اب دبئی جانے والے دکانوں سے بھی شراب خرید سکیں گے ،انتہائی شرمناک اعلان کردیا گیا

دبئی ( آن لائن )دبئی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحوں کو دکانوںسے شراب مل سکے گی ،حکومت نے یہ اقدام سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اٹھا یا ۔اس سے پہلے دبئی میں آنے والے سیاح ہوٹلز یا ریسٹورنٹس جیسی لائسنس یافتہ جگہ سے ہی شراب حاصل کر سکتے تھے ۔اب 21سال سے زیادہ عمر والے غیر مسلم شخص کو کسی بھی دکان سے شراب مل سکے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ کے مطابق سیاحوں کوشراب لینے کے لیے لائسنس حاصل کرنا ہو گا جو کہ شراب بیچنے والے کسی بھی سٹور سے مفت حاصل کیا جا سکے گا ۔

لائسنس حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ مہیا کر کے ایک مختصر فارم کو پر کر کے سرکاری اقرار نامہ دینا ہو گا کہ لائسنس حاصل کرنے والا شخص متحدہ عرب امارات کا رہائشی نہیں ہے اور وہ شراب خریدنے اور استعمال کرنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے تمام قوانین پر عمل کر ے گا ۔شراب مہیا کرنے والی دوکانیں درخواست گزار کے پاسپورٹ اور انٹری سٹیمپ کی فوٹو کاپیا ں حاصل کریں گی اور درخواست گزاروں کو دبئی میں ذمہ داری کے ساتھ شراب پینے کی گائیڈ لائینز فراہم کریں گی۔شراب حاصل کرنے کا لائسنس 30دن کے لیے ہو گا جس میں سیاحوں کی مرضی سے توسیع کی جا سکتی ہے ۔شراب خریدنے کے حوالے سے قوانین میں نرمی کی گئی ہے لیکن ابھی بھی شراب کے استعمال کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں کافی سختی پائی جاتی ہے ،اماراتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص پبلک میں شراب پیتے ہوئے یا نشے کی حالت میں پایا گیا تو یہ قابل سزا جرم ہو گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...