فیس ایپ کا بڑھاپا سب پر چڑھا۔۔۔ ایک شخصیت کے سامنے فیل

سوشل میڈیا پر جب سے فیس ایپ آئی ہے ہر کوئی اس کے بخار میں مبتلا نظر آرہا ہے۔ کھلاڑیوں سے لے کر فلمی ستاروں تک ہر کوئی اس ایپ کے ذریعے بوڑھا ہورہا ہے لیکن ایک ہستی ایسی بھی ہے جس کو یہ فیس ایپ بھی بوڑھا نہیں کرپائی۔
 بہت سے لوگ تو جان گئے ہوں گے کہ وہ کون ہے جو کبھی بوڑھا نہیں ہوسکتا لیکن اگر آپ اب بھی نہیں پہچانے تو ہم آپ کی یہ مشکل حل کردیتے ہیں کہ اس ہستی کا نام ’ماہ نور بلوچ‘ ہے۔ ماہ نور بلوچ اپنی خوبصورتی اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی طرح نظر آن کے باعث ہمیشہ سے ہی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اب فیس ایپ آنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کے تذکرے ہورہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف اداکاروں کی جانب سے فیس ایپ کے ذریعے خود کے بڑھاپے کی تصاویر شیئر کی گئیں تو بعض سوشل میڈیا صارفین نے ماہ نور بلوچ کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور کہا کہ انہیں تو فیس ایپ بھی بوڑھا نہیں کرپائی۔
خیال رہے کہ ماہ نور بلوچ اپنی عمر میں 50 کی دہائی پار کرچکی ہیں اور نانی بھی بن چکی ہیں لیکن وہ آج بھی ویسے ہی ہیں جیسی وہ 1993 میں اپنے پہلے ڈرامے ماروی میں نظر آئی تھیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے فیس ایپ کے ذریعے ماہ نور بلوچ کو بوڑھا کیا اور کہا کہ انہوں نے ماہ نور بلوچ کو بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھ لیا ہے ، اب وہ سکون کی موت مرسکتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...