جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: فرانزک رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کو اصل قرار دے دیا جس پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ اکبر ہے۔

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہو گئی، پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی ویڈیو اصل قراردے دی۔

ایف آئی اے کا کہناہے کہ فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیاگیا ہے، فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو اور ویڈیو بھی درست قرار ہیں، ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنادیا۔

اس پر مریم نوا ز نے نجی ٹی وی کے سکرین شارٹ کے ساتھ ”اللہ اکبر“کا ٹوئٹ کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں