”مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ۔۔۔“ سپر اوور میں آخری گیند پر رن آؤٹ ہونے والے مارٹن گپٹل نے ایسا انکشاف کر دیا کہ تمام کیوی کھلاڑی بھی حیران پریشان رہ جائیں

ویلنگٹن ( آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میچ میں سپر اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہونے والے مارٹن گپٹل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ گیند کس جانب گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کپ 2019ءمیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس کی آخری گیند پر جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 2 رنز درکار تھے اور مارٹن گپٹل دوسرا سکور لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے جس پر سکور تو برابر ہو گیا مگر سپر اوور میں زیادہ باؤنڈریز مارنے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

سپر اوور کی آخری گیند کھیلنے والے کیوی اوپنر نے اب یہ انکشاف کیا ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ گیند کس جانب گئی ہے اور میں بغیر دیکھے ہی رن مکمل کرنے کیلئے دوڑ پڑا تھا اور دوسرا رن لینے کیلئے واپس لوٹا تو ڈائیو لگا کر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں