لاستھ ملنگا نے کیا سری لنکا کو الوداع

کولمبو سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے آسٹریلیا کی شہریت حاصل کرلی۔

لاستھ ملنگا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ مستقل طور پر آسٹریلیا منتقل ہو جائیں گے۔35 سالہ فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا اس وقت آسٹریلیا میں ہی ہیں جہاں وہ اپنے چند دوستوں کیساتھ ملاقات کریں گے۔ 

35 سالہ فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا اس وقت آسٹریلیا میں ہی ہیں جہاں وہ اپنے چند دوستوں کیساتھ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اشانتھا دی میل کو اپنی سری لنکا واپسی سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 22 جولائی کو واپس آ جائیں گے اور 26 جولائی سے بنگلہ دیش کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں شریک ہوں گے۔

لاستھ ملنگا ممکنہ طور پر آسٹریلیا میں کوچنگ کریں گے جبکہ وہ پہلے سری لنکن کھلاڑی نہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا سے کہیں اور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جلد ہی ایک اور کھلاڑی کی جانب سے بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آئے گا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں