بھارت۔افغانستان کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب پاکستانی وزرا اعظم کے دورہ امریکا ! امیج خراب کرنے کے لئے دھماکے

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا )پاکستان کا اعلی سطحی وفد جب امریکا کا دورہ کرتے ہیں تو بھارت اور افغانستان عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لئے کوئی دھماکہ یا خودکش حملے کرا دیتے ہیں تا کہ امریکا آئے پاکستانی حکام کو امریکی رہنماﺅں کے سامنے سبکی برداشت کرنا پڑے۔اسطرح پاکستان وزیر اعظم ذیادہ دلیری اور جرات کے ساتھ اپنی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو موقف پیش نہ کر سکیں اور دباﺅ میں رہ کر ہی بات چیت کریں۔

بتایاگیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر سے ملاقات سے ایک روز قبل کالعدم تحریک طالبان نے ڈیرہ اسما عیل خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور پھر ہسپتال میں زخمیوں کے پہنچنے پر برقع پوش دوشیزہ کاخودکش دھماکہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔اس سے قبل اکتوبر 2015سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے لئے پہنچے تو ملک دشمن قوتوں نے بلوچستان میں بس میں بم دھماکے سے 11افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2013کے دورہ کے دوران بھی ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک بم سے اڑا دیاجس سے 7مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں