برطانیہ کے نامزد وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ پاکستان کے کس شہر سے ہیں ؟ پتا چل گیا

لندن ( آن لائن )برطانیہ کے نامزد وزیر اعظم بورس جانسن کا پاکستان سے گہرا تعلق سامنے آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں نجی ٹی وی جیونیوز کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ برطانیہ کے نامزد وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ کاآبائی تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے ، بورس جانسن نے کے مطابق ان کی اہلیہ کی فرمائش ہے کہ پاکستان جاو¿ں۔ یاد رہے کہ بورس جانسن اور مارینہ ویلر کی شادی 1993 میں ہوئی تھی اور ان کے کے 4 بچے بھی ہیں تاہم دونوں کے درمیان 2018 میں علیحدگی ہوچکی ہے، ان کی شادی تقریباً 25 سال رہی۔

خیال رہے کہ بورس جانسن نے 2016 میں بطور وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ا±س وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں۔ بورس جانسن لندن شہر کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔برطانیہ کی موجودہ وزیراعظم ٹریزامے نے گزشتہ ماہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد برطانوی حکمراں جماعت کنزر ویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں