ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں کے ساتھ آندھی، مون سون اور بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا پییشگوئی کی ہے۔
اس دوران نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ژوب، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم حیدر آباد، ٹھٹہ، میرپور خاص، سکھر، کراچی، شہید بینظیر آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗںاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش ،خضدار 06، لسبیلہ 04، کوئٹہ(سمنگلی 03)، لاہور، ساہیوال04، مری 03،کاکول 31، پاراچنار 12، مالم جبہ 03، سندھ: بدین 22،، ڈپلو 07، کراچی (صدر، مسرور بیس 02، ائیر پورٹ، فیصل بیس 01)، ٹھٹہ 02، مٹھی، میرپور خاص 01، ٹنڈو جام 21، ڈاہلی 20، شہید بینظیر آباد 14، سکرنڈ 09، جیکب آباد 08، مظفرآباد(ائیرپورٹ، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 09، قلات 08 ، اسلام آباد (سیدپور، زیرو پوائنٹ 01) اور اٹک میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں