رسول پاکﷺنے کس بزرگ شخصیت کو جنرل باجوہ کے آرمی چیف بننے کی نوید سنائی تھی ؟وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

اسلام آباد ( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں امن ہوا ہے اور پاکستانیوں میں خوف و ہراس کی فضا میں بھی کمی آئی ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف موثر آپریشن کیا جس سے امن کی فضا برقرار ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل باجوہ کے حوالے سے کالم نگار اوریامقبول جان نےکچھ عرصہ قبل بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ ایک بزرگ شخصیت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کرتے ہوئے ان کو آرمی چیف بننے کی نوید سنائی تھی۔

جنرل قمرجاویدباجوہ کے متعلق اوریامقبول جان اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ روز حشرجواب دہی کاخوف رسول اکرم ﷺکی نظروں سے گرجانے کی شرمندگی اورخوداپنے ہی کہے گئے الفاظ سے پلٹ جانے کی ہزیمت یہ تینوں ایسی کیفیات ہیں کہ اگرمیں یہ تحریرنہیں لکھوں گاتوآئندہ سچ بولنے کاحوصلہ بہت مشکل سے پاسکوں۔یہ تحریرمیں خالصتاً اللہ تبارک وتعالیٰ کے احکامات اورسیدالانبیاﷺکی احادیث میں دی گئی ہدایت سے پیداہ شدہ آخرت کی جواب دہی کے احساس سے لکھ رہاہوںاورمیرایہ ایمان ہے کہ اس تحریرکی اس وقت جتنی ضرورت ہے شایداس سے پہلے کبھی اتنی نہ ہووہ لکھتے ہیں کہ میں مصلحت کے تحت خاموشی بھی اختیارکرسکتاتھا کہ یہی سکہ رائج الوقت ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایااورگواہی کونہ چھپاواورجواسے چھپالے وہ گناہ گارہے۔اورتم کرتے ہواسے اللہ خوب جانتاہے۔

اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ یہ تم احکامات اس وقت اورسخت ہوجاتے ہیں جب بپھراہواہجوم اورمسندپربیٹھے ہوئے لوگ بغیرکسی تحقیق کے کسی کے ایمان کافیصلہ کرنے لگ جائیں اوران کے پیروکاران پراندھااعتمادکریںاورلوگ ان کے خوف سے خاموش رہیں رسول اللہ ﷺنے ایسی گواہی اورالزام کے بارے میں فرمایاوہ آدمی بدترین گواہ ہے جوظالم کاساتھ دیتے ہوئے جھوٹی گواہی دینے کے لیے خودبخودحاضرہوجاتاہے۔ اوریامقبول جان نے کہاکہ مجھے ایک ایسے خواب کاذکرکرناہے جوآپ سے پانچ سال پہلے ایک بزرگ نے دیکھااوروہ پوراہوگیا۔ اوریامقبول جان اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ بیسویں سے اکیسویں گریڈ میں جانے کے لیے ہمیں سٹاف کالج لاہورمیں چھ ماہ کاایک کورس کرناپڑ تاہے اس کورس میں میرے ساتھ ایک بریگیڈئیربھی تھے جوجرنیل پرموٹ ہونے کے لیے یہ کورس کررہے تھے اس کے بعدوہ آزادکشمیررجمنٹل سنٹرکے سربراہ مقررہوئے ان کے ایک اوربریگیڈئردوست ایبٹ آبادمیں بلوچ رجمنٹل سنٹرکے سربراہ تھے یہ اس دورکی بات ہے جب جنرل راحیل شریف کوفوج کاسربراہ مقررہوئے ایک سال سے زائدکاعرصہ ہوچکاتھابلوچ رجمنٹل سنٹرکے بریگیڈئران لوگوں میں سے ہیں جن سے اہل نظرکارابطہ رہتاہے اوروہ خودبھی بہت باشرع اورمتقی انسان ہیںایک دن میرے دوست بریگیڈئرصاحب ان سے ملنے ایبٹ آبادگئے تووہاں کراچی کے ایک مشہوراستادبھی موجودتھے جن کی شہرت ہی تقویٰ وریاضت کی بنیادپرتھی انہوںنے وہاں اپناایک خواب سنایااورکہاکہ میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی محفل دیکھی جس میں حضرت عمرفاروقؓ فوج کے کسی باجوہ جرنیل کوساتھ لے کرآئے اوربیٹھ گئے رسول اکرم ﷺ نے اسے کچھ عطاکرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایاتوجرنیل نے بائیں ہاتھ سے اسے لیناچاہاجسپرحضرت عمرفاروقؓ نے ان سے بایاں ہاتھ پیچھے کرواکردایاں ہاتھ آگے کروایا۔رسول اکرم ﷺ جوکچھ عطاکرنے چاہتے تھے وہ دے دیاگیاکیاعطاکیاگیااس کے بارے میں صاحب خواب کوکچھ علم نہیںایسی باتوں پرفوجیوں کے ایک دم کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔

اوریامقبول جان اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ دونوں جرنیلوں نے ا س وقت حساب لگایاتوتین چارجرنیل تھے۔تصویریں دکھائی گئیں جس پران پروفیسرصاحب نے خواب میں نظرآنے والے جرنیل کوپہچان لیاکوشش کی گئی کہ کسی طرح پروفیسرصاحب کی ان سے ملاقات کرائی جائے ایک دفعہ کراچی آمدپرپروفیسرصاحب کی ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے خواب بیان کیاجنرل نے پوچھااس کی تعبیرکیاہوسکتی ہے جس پران پروفیسرصاحب نے کہاکہ ہوسکتاہے آپ آرمی چیف ہوجائیںجس پرجنرل نے زورکاقہقہہ لگایااورکہاکہ میں اپنے گروپ میں پانچویں نمبرپرہوںاورمجھ سے سینئرچاروہ ہیں جوہرلحاظ سے مجھ سے قابل ہیںاوراثرورسوخ بھی رکھتے ہیںاوریاصاحب لکھتے ہیں کہ قصہ ختم ہوگیاابھی تک کسی کے وہم وگماں میں بھی یہ بات نہیں تھی اس وقت پروفیسرصاحب کواس طرح کی بے پرکی اڑانے کے الزام میں سخت تفتیش کاسامناکرناپڑااورایک دن وہ یہ ملک چھوڑ گئے اگرکسی نے محنت کرکے اس واقعہ کے کرداروں تک پہنچناہوتوکوئی مشکل بات نہیں اشارے دے دئیے ہیں اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ ان کایہ خواب سچ ہوگیا۔سچے خوابوں کے بارے میں حضوراکرم ﷺ نے فرمایاکہ جب زمانہ قریب ہوجائے گاتومومن کے خواب کم ہی ہوں گے جوجھوٹے ہوں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں