آئندہ 72 گھنٹوں میں 2 پاکستانی دریا قابو سے باہر ہونے والے ہیں، شدید سیلاب آنے والا ہے، ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد ( اے پی پی) محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشنگوئی کرنے والے شعبہ (ایف ایف ڈی) نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب کے 10 نالوں میں بڑے سیلابی ریلے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ ہائی الرٹ آئندہ دو روز کے دوران درمیانے درجے کی طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

ایف ایف ڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے راوی اور چناب کے دس نالوں کے نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلابی ریلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایف ایف ڈی نے کہا کہ دریائے راوی کے بڑے پیمانے پر یہ سیلابی ریلے حصری، بین، بسنتر، اوجھ، جھاڑی، کھٹر اور ڈگ نالوں جبکہ دریائے چناب کے پالکو، ایک، بھمبر نالوں کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ ایف ایف ڈی نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کئے جائیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں