اپوزیشن کی اے پی سی کا اجلاس جاری، مسئلہ کشمیر زیرِ بحث

حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس جاری ہے، کشمیر کی صورت حال ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی۔

اپوزیشن کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن رہنما میاں شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منعقد کی گئی ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کمر میں تکلیف کے باعث شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی کل جماعتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق گلگت بلتستان کے دورے کے لیے آج صبح اسکردو روانہ ہوں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں