بلاول بھٹو 6 روزہ دورے پر اسکردو پہنچ گئے

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو چھ روزہ دورے پراسکردو پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر کارکنوں نے بلاول کا شاندار استقبال کیا۔
اسکردو ائیرپورٹ پر حاجی اکبر تابان، سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ اور دیگر نے استقبال کیا، عوام نے جگہ جگہ بلاول کا شاندار استقبال کیا،بلاول سکردو میں علماء مشائج سے خصوصی ملاقات کرینگے اور کل بذریعہ دیوسائی ضلع استور جائیں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو 22 اگست کو، سکردو میں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں