گھر سے باہر چھری یا چھرا لےکر نکلو، مرنا ہے تو 2 کو مار کر مرو، جاوید میانداد کا کشمیریوں کے نام خصوصی پیغام

کراچی (ویب ڈیسک) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد بھارتی مظالم کے خلاف پھٹ پڑے، سابق کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ دعا ہے مقبوضہ کشمیر جلد سے جلد آزاد ہو۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے شہر قائد میں ’کشمیر یکجہتی پریڈ‘ میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج پوری دنیا بالخصوص مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ’ کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے ایجنڈے پر اکٹھا ہے۔

جاوید میانداد نے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ہونےوالے ہجومی تشدد کے بارے میں بھی بات کی اور کہا ’ بھارتی مسلمان بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، انڈیا میں ایک آدمی کو 20، 20 لوگ مارتے ہیں جس کو دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے، مسلمان بھائی آپ اپنی حفاظت کیلئے گھر سے باہر نکلیں تو چھری یا چھرا لےکر باہر نکلیں، یہ ہندو قوم ہے جو چھری دیکھنے کے بعد کبھی تمہیں ہاتھ نہیں لگائے گی، جب مرو تو 2 کو مار کر مرو کیونکہ مسلمان شہادت پر یقین رکھتا ہے،جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کے پاس ہتھیار ہیں اور جس طرح وہ مسلمانوں کو مار رہے ہیں یہ قتل عام ہے اس لیے مسلمان اپنی حفاظت کا بندو بست کرکے نکلیں۔پریڈ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’ہم نے نیوکلیئر بم چلانے کیلئے رکھے ہوئے ہیں بس ہمیں موقع چاہیے، ہم صاف کردیں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دو ہفتوں سے جاری کرفیو سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور اب غذائی قلت کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت اور نیم خود مختاری ختم کردی گئی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں