امریکی صدر کا نریندر مودی سے رابطہ، عمران خان کی شکایتیں کرنے پر بھارتی وزیراعظم کو ٹرمپ نے شٹ اپ کال دے دی؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماوں کے درمیان 30 منٹ طعیل گفتگو ہوئی، عمران خان کی شکایتیں کرنے پر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کی۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پیر کے روز ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رابطے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر الزامات عائد کیے اور ان کی شکایتیں کیں۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو تلقین کی کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں