بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوگیا، امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرامن طریقے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیے جانے والے کے بعد مودی نے مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی دباو پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔

پیر کے روز امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماوں کے درمیان 30 منٹ طویل گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ رابطے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر الزامات عائد کیے اور ان کی شکایتیں کیں۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو تلقین کی کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نریندر مودی پر تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کر زور دیا گیا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وہ امن کے قیام کیلئے اور حالات کی بہتری کیلئے کسی سے بھی مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت پاکستان کو مسلسل جنگ اور جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ تاہم اب امریکی صدر کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے بعد بھارتی قیادت کی ساری اکڑ نکل گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں