’ تمام بساط جنرل قمر جاوید باجوہ کی بچھائی ہوئی ہے ‘ سلیم صافی کا دعویٰ

اسلام آباد (آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس وقت تمام بساط جنرل قمرجاوید باجوہ کی بچھائی ہوئی ہے،آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں داخلی استحکام کاراستہ بھی ہموار ہوجائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام بساط جنرل قمرجاوید باجوہ کی بچھائی ہوئی ہے ، افغانستان ، کشمیر کے معاملات میں تسلسل کیلئے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا یہ ایک بہتر فیصلہ ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے جو بھی پیش رفت ہورہی ہے ، اس میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست میں داخلی استحکام کاراستہ بھی ہموار ہوجائیگا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں