حسن علی آج گھوڑی چڑھے گے مگر شاداب خان کی خاص تیاریوں کی وجہ کیا ہے؟ْ جان کر حیران

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا نکاح آج شام کو ہوگا تاہم گزشتہ شب ان کی رسم حنا کی تقریب رکھی گئی جس میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے خوب مستی کی اور ابرار الحق کے گیتوں پر رقص بھی کیا جس میں شاداب خان پیش پیش رہے۔
حسن علی نے رسم حنا کی تقریب ہرے رنگ کا کرتا اور سفید رنگ کی شلوار زیب تن کی جبکہ تمام مردوں نے اورنج رنگ کے کرتوں کے ساتھ سفید شلواریں پہنیں۔ دبئی میں ہی ہونے والی مہندی کی تقریب میں حسن علی کے دوستوں اور کرکٹر شاداب خان نے خوب ہلہ گلہ کیا، شرکاء نے بھنگڑے بھی ڈالے۔ رسم حنا کی تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی اور چائنیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔
مزید پڑھئے: جلد ہی حسن علی کی زندگی کسی اور کے ہاتھوں میں
قومی کرکٹر حسن علی نے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کی 20 اگست کو دبئی میں نکاح کی تقریب منعقد ہونا قرار پائی ہے.
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں