نیب کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گرد گھیرا مزید ہوا تنگ ، کس کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا؟

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب تفتیشی افسر نے احتساب عدالت سے ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو شامل تفتیش کرنے کیلئے اجازت مانگ لی ،احتساب عدالت نے نیب آفیسر عبدالماجد کوسابق وزیراعظم سے تفتیش کی اجازت دیدی،واضح رہے کہ نیب کی ٹیم بلٹ پرو ف گاڑیوں کے کیس میں نوازشریف ،آفتاب سلطان ودیگر افراد سے تفتیش کر چکی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں